تعارف ،عزائم و مقاصد

تحفظ دین اسلام میڈیا سروسیس
(پاکستان)

زیر انتظام : قاری مشتاق احمد


تعارف ،عزائم و مقاصد


سرپرست اعلی

(قاری مشتاق احمد (استاذ مدرسہ تحفیظ القرآن ابراہیمیہ 


زیر سرپرستی

(قاری مشتاق احمد (استاذ مدرسہ تحفیظ القرآن ابراہیمیہ

ڈائریکٹر : حافظ عبدالباسط

پتہ: کورنگی نمبر:۱کراچی
+92 3003912947:رابطہ نمبر 


اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ
جاء الحق و زھق الباطل ان الباطل کان زھوقا
(حق آیا ،باطل مٹ گیا،بیشک باطل مٹنے ہی کیلئے ہیں)

اس پر فتن دور میں اُمت مسلمہ کی زبوں حالی و تباہ حالی اور انتشار و خلفشار ،نیز اندرونی مسائل و بیرونی حملے،باطل کی یلغار اور اپنوں کی دسیسہ کاریوں نے اُمت کو بُری طرح جھنجوڑ دیا ہے ،جس کی وجہ سے اُمت کا شیرازہ بھکر چکا ہے ،اس زمانہ میں اسلام اور اہل اسلام کے کردار کو میڈیا کے ذریعہ داغدار کیا جارہا ہے ،گمراہ فرقے مسلسل اپنا کام پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعہ کررہے ہیں اور اسلام کے روایتی حریف یہود و نصاری انٹرنیٹ اور میڈیا کے ذریعہ اپنے نظریات ہماری نسل تک رفتہ رفتہ پہنچارہے ہیں ۔
ہمارے سامنے فی الوقت جو چیلینجس ہیں وہ ایسے ہیکہ ہمیں ہمہ تن گوش ہو کر اسکی بیخ کنی کیلئے مستعدو ہوشیار ہوجانا چاہئیے ،خصوصاً اسلام دشمن عناصر یہود و نصاری کے حربے میڈیا کے ذریعہ آئے دن بڑھتے جارہے ہیں ، جسمیں اسلام کی شبیہ کو مسخ کر کے اسکی تعلیمات کا استہزاء کیا جارہا ہے ،حد یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ انبیاء کرام جیسی ذوات مقدسات با برکات کی تصویریں اور اُن کے کردار و حیات کو ڈراموں اور فلموں کی شکل میں پیش کرکے نہ صرف انبیا ء کا تمسخر و استہزاء کیا جارہا ہے بلکہ حمیت اسلام کو للکارا جارہا ہے ، نیز صحابہؓ جیسی مقدس ہستیوں کی تمثیل بصورتِ میڈیا غلط و عریاں حالت میں پیش کی جارہی ہیں،یہ حالت مسلمانوں کیلئے انتہائی سنگین اور رونگٹے کھڑے کرنے والی ہے ،ہوتا تو یہ کہ مسلمان اُسکے دفاع کیلئے فوراً کھڑے ہوجاتے لیکن افسوس کہ ہماری نسل ہی ایسے فلموں کی دید و شنید میں مگن ہوچکی ہے ،اور اپنی غیرتِ ایمانی سے تہی دامن ہوچکی ہے ، جن سے ہم غافل ہیں ،اور ہماری نسل ان حملوں کا شکار ہورہی ہے ،لہٰذا ضرورت ہے اس بات کی کہ اعدائے اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے اور ہماری نئی نسل کو حقیقی تصویر دکھائی جائے ،تاکہ ہمارا یہ قیمتی سرمایہ ہمارے ہاتھ سے ضائع ہونے سے بچ جائے ،ان سنگین حالات کا تقاضہ یہ تھا کہ کوئی ایسی جماعت ہماری طرف سے کھڑی ہو ،جو یکساں طور پر اندرونی و بیرونی اسلامِ دُشمن عناصر کا سد باب کرتی ، نیز میڈیا و انٹرنیٹ پر ہونے والے بیجا اعتراضات سے نقاب کشائی کرتی اور اسلام کی صحیح نمائندگی کرتی ،جس سے ہماری نسل بھی حقیقت حال سے واقف ہوکر اسلا م کو احترام سے تھام لیں ،اور باطل بھی اسلام کے حقیقی کردار پرلب کشائی وافتراپردازی کی جرأت نہ کرسکے۔

عصر حاضر میں میڈیا کی اہمیت پر دورائے نہیں ہوسکتی ،ہم نے انٹرنیٹ ،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی بنیاد پر کام کی ابتداء کی ہے ، لہٰذا ہم نے ایک ادارہ کا قیام عمل میں لایا ہے ،جسے ’’تحفظ دین میڈیا سروسیس ‘‘ کے نام سے موسوم کیا ہے ، جو مستند علماء و مفتیانِ کرام اور اہل فکر و دانش پر مشتمل ہے
پاکستان کے دیگر اضلاع میں الحمد للہ ان کا تعاقب بڑی جدوجہد سے جاری ہے وہ یقیناً قابلِ تحسین ہیں،لیکن ہمارے علاقہ مراٹھواڑہ میں ایسا کوئی ادارہ اب تک موجود نہیں تھا جو منظم طریقہ سے ان کا تعاقب کررہا ہو۔اسلئیے ہم نے میڈیا کا سہا را لیکر تحفظ دین کا بیڑہ اُٹھا یا ہے ،اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرماکر اُمت کیلئے نفع بخش بنائے۔آمین
لہٰذا ہماری کوشش ہوگی کہ جتنی سازشیں میڈیا و انٹرنیٹ پر ہورہی ہے انکا تعاقب کیا جائے اور ان کا سد باب کیا جائے ،نیز انکی حقیقی عبارت عوام کے روبرو لائی جائے ،اس کے لئے ہم نے انٹرنیٹ ،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کا سہارا لیا ہے ،تاکہ تعاقب میں آسانی پیدا ہو ،انشاء اللہ خدائے ذوالجلال کی توفیق شامل حا ل رہی تو بہت جلد انکی سازشیں طشت از بام ہوگی،ہمارا یہ اقدام جہاں باطل پر ضرب ہے وہیں اہل حق کیلئے سنگ میل بھی ،لہٰذا حتی الوسع ہم جہاں مناسب اقدامات لینگے وہیں عوام میں موجود غلط رسومات ،نیز نوجوانانِ مسلم کی اصلاح ،ِ معاشرہ کا مفسد کردار، اور نت نئے گناہ جو معاشرہ میں پھیلے ہوئے ہیں ان کوختم کرنا بھی ہمارامقصد ہے ،لہٰذاوقتاً فوقتاً اصلاحی مجالس کا انعقاد بھی انشاء اللہ ہمارے مرکز کے تحت ہوگا ،تاکہ ہمارے معاشرہ کیلئے شاہراہ اسلام پر چلنا سہل ہوجائے ،نیز ایک اہم امر جو ہماری دلی آرزو ہیکہ نہی عن المنکر جس سے اکثر خواص بھی تساہل برتتے ہیں جسکی وجہ سے آئے دن مختلف شکلوں میں عذابات الٰہی آرہے ہیں اور ہر وقت ہمارے سروں پر منڈلارہے ہیں ،لہٰذانہی عن المنکر کے رواج کیلئے علماء کی ایک جماعت منتخب کرکے ہر علاقہ میں بھیج کر فحاشی ،عریانیت کے اسباب کا تدراک کرکے اسکی بیخ کنی کی جائے اس کا بھی ہم اہتمام کریں گے،کیونکہ یہ شعبہ دین کا اہم شعبہ ہے ،لہٰذا اس طرف بھی توجہ مبذول کرانا ہمارا فرض منصبی ہے،اس سعی نا تمام سے ہمارا مقصد کسی کی دل شکنی یا کسی کی مخالفت نہیں بلکہ اہل سنت والجماعت کی حقیقی تصویر عوام کے روبرو لانا ہے ۔تاکہ عوام کے شکوک و شبہات رفع ہو اور انکے لئیے اپنے مسلک پر اطمنان کے ساتھ عمل کرنا آسان ہو۔

’’تحفظ دین اسلام میڈیا سروسیس ‘‘ کیا ہے اور مستقبل میں ہم کیا کرنا چاہتے ہیں اس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
ہم نے سب سے پہلے انتخاب کیا انٹرنیٹ کا،کیونکہ انٹرنیٹ ایک اوپن سورس ہے ،اس میں ہم تھوڑے پیسوں میں اور تھوڑے وسائل کے ساتھ زیادہ کام کر سکتے ہیں ،اسلئیے ہم نے انٹرنیٹ کو اپنا میدان بنایا ۔ اس انٹرنیٹ پر ہمارے نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ ہمہ وقت مصروف رہتا ہے ، جو ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، جن میں وہ نوجوان خصوصاً قابلِ توجہ ہے جو عصری علوم سے وابسطہ ہے ،اُنہیں علماء سے دور کرنے کی منظم سازشیں کی جارہی ہے ،اور اسکا شکار ہمارے کئی نوجوان ہو چکے ہیں ۔
اسلئے باطل فرقوں سے اُمت میں پھیل رہی گمراہیوں سے ہمارے نوجوانوں کو بچانے اور اُن تک حقیقی دین پہچانے کے کیلئے ہماری جماعت الحمدللہ ایک ویب سائٹ بنا چکی ھے
1) www.tahaffuzedeeneislam.blogspot,com


یہ ویب سائٹ پاکستان کی پہلی مکمل اسلامک سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ہے ،جو کہ فیس بک جیسی ویب سائٹ کا متبادل ہے ،تاکہ فیس بک جیسی کٹر یہودی سازشوں سے نوجوانو ں کو بچا یا جاسکے
اور اس کے علاوہ کئی دینی کتابوں،آڈیو،ویڈیو کا ذخیرہ سی ڈی، ڈی وی ڈی، کی شکل میں نکالا جائیگا، اسی طریقہ سے مدلل پوسٹرس ،کتابیں ،پامفلٹ ،کیلنڈراور ماہنامے وغیرہ بھی (انگلش،اُردواور ہندی) میں شائع کیئے جائینگے ۔

تحفظ دین اسلام  میڈیا سروسیس کے مختصر عزائم درج ذیل ہیں

  • تمام شعبہ ہائے زندگی میں حضور اکرم ﷺ کی سنتوں کو زندہ کرنا۔
  • امت مسلمہ سے فرقہ واریت کو ختم کرنا اور اس کو متحد رکھنے کے لیے اکابر امت پر اعتماد کی فضا قائم کرنا۔
  • اہل السنت والجماعت کے عقائد ومسائل کی ترویج واشاعت کرنا۔
  • احقاق حق، ابطال باطل اور حفاظت دین کا فریضہ سرانجام دینا۔
عصر حاضر میں دین متین کی دعوت و اشاعت کے سلسلہ میں جدید ذرائع ابلاغ ووسائل کا استعمال بڑی اہمیت کا حامل ہے ،اسی ضرورت کے پیش نظر ’’تحفظ دین میڈیا سروسیس ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،مرکز ’’تحفظ دین میڈیا سروسیس ‘‘ گاہے بگا ہے مختلف عنوانات کے تحت خوبصورت چارٹس ،کیلنڈر ،کتابیں وغیرہ شائع کرتا رہیگا ۔دعوتی و اصلاحی پمفلٹ اور دیگر اشاعتی مواد کی طباعت و اشاعت کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔ انشاء اللہ،اس ادارہ کے زیر انتظام مجلات و رسائل ،مکتبہ کی مطبوعات ،سی ڈیز ،ڈی وی ڈیزاور مسائل و احکام پر مشتمل پمفلٹ اور ہینڈ بل،ماہنامہ وغیرہ کی نشرو اشاعت کی جائیگی، اور اسکے علاوہ خواتین کی اصلاح اور فکری نشونما کیلئے بھی پیچیدہ اور صعب مسائل سے مبرا ،فحش اور لغو تحاریر سے پاک نشرو اشاعت کا کام کیا جائیگا ، جس میں خواتین سے متعلق مسائل ،احکام ،روایات و حکایات ، دیگر معاشرتی اور گھریلو ضروریات اور تربیت اولاد وغیرہ جیسے عنوانات کو موضوع سخن بنایا جائیگا

ڈیجیٹل کمپیوٹر لائیبریری

کتاب اور علم کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ،کتابیں وہ چشمہ ہائے آبِ حیات ہیں جو تشنگان علم و فن کی سیرابی اور قلب و نظر کی بے آب و گیا وادیوں کی شادابی کی ضامن ہیں ،مرکز تحفظ دین اسلام  میڈیا سروسیس میں بحمدللہ تعالیٰ ایک عظیم الشان ذخیرہ کتب موجود ہے ،جس سے لوگ اپنی علمی پیاس بجھاسکتے ہیں ،مرکز کی ڈیجیٹل کمپیوٹر لائیبریری میں تفسیر ،اُصول تفسیر ،علوم القرآن ،حدیث ،اُصول حدیث، فقہ ،اُصول فقہ ،قواعد فقہیہ ،تجوید و قرأت ،صرف،نحو ،لغت ،تاریخ ،سیرت ،مغازی ،اسماء الرجال ،مناظرہ و اُصول مناظرہ ،منطق ، فلسفہ ،فتاوی ،رد فرق باطلہ ،تقابل ادیان ،مطالعہ مذاہب غرضیکہ ہر موضوع وفن پر کتب کا ایک وسیع ذخیرہ جمع کیا گیا ہے ،ہر فن کی بنیادی اور اہم کتب اکٹھی کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ بلا انقطاع انشاء اللہ جاری و ساری رہیگا۔

                                                   :گزارش

جیسا کہ آپ حضرات جانتے ہیں کہ میڈیا کا کام بہت اسباب و وسائل کا طلبگار ہوتا ہے ،ہمارے پاس فی الحال اسباب و وسائل کی شدید قلت ہونے کی وجہ سے کام میں بہت سی رُکاوٹیں آرہی ہیں ،محض توکلاً علی اللہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،لہٰذا تمام اہل خیر حضرات سے موّدبانہ گزارش ہیکہ وہ اپنا تعاون جیسا بھی ہوسکے ہم تک ارسال کریں اور دین کے تحفظ میں اپنا قیمتی سرمایہ لگاکر ثواب جاریہ حاصل کریں، اور جو احباب تحفظ دین  اسلام میڈیا سروسیس کے ممبر بننا چاہتے ہیں وہ بذریعہ فون یا ای میل ہم سے رابطہ کریں